Social

لندن ہائیکورٹ کا بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں تفصیلی فیصلہ جاری

لندن (نیوزڈیسک) لندن ہائیکورٹ کی جانب سے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ جاری کردیا گیا، عدالت نے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے جون 2022ء میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے، وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کی ادائیگی کریں، قانونی اخراجات بھی ادا کیے جائیں، انہیں 2لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بطور عبوری اخراجات فوری طور پر ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، تمام مالی واجبات 22 دسمبر 2025ء تک ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ عادل راجہ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیصلے کا خلاصہ 28 دن تک نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے، عدالت نے مستقبل میں جھوٹے الزامات دہرانے سے روکنے کے لیے سخت احکامات جاری کردیئے، اگر انہوں نے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ان پر توہینِ عدالت، جرمانہ اور ممکنہ جیل کی کارروائی ہو سکتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فیصلے میں عدالت نے پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں اور ریجیم چینج سے متعلق تمام بیانیے بے بنیاد قرار دیئے، جو حقائق سے کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے، ان الزامات نے بریگیڈیئر راشد نصیر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، عدالت نے متعدد حساس الزامات کو ممنوع قرار دیتے ہوئے ان کے دوبارہ تذکرے کو بھی غیر قانونی قرار دیا، عدالتی حکم کا لنک اور خلاصہ ہر پلیٹ فارم پر واضح اور نمایاں طور پر دکھانے کا حکم دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv