Social

کراچی میں ڈرون کے ذریعے بھی ای چالان شروع ہوگئے ؛ پولیس حکام

کراچی (نیوزڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈرون کے ذریعے بھی ای چالان شروع کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کے علاقوں صدر، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے، ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعد کراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون نے نو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے، ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور اس کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا ای چالان کیا جائے گا۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ پولیس نے بھی صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ یونٹ نوشہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں قائم کیا جائے گا اور اس میں اینٹی، سرویلنس، آپریشن اور جیمنگ ڈرونز شامل ہوں گے، جن کا مقصد صوبے میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی بروقت نگرانی کرنا ہے، یونٹ میں تعینات ہونے والے اہلکاروں کو ڈرونز کے استعمال، آپریشن اور تکنیکی تربیت دی جائے گی، تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ اہلکار صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈرون یونٹ کے مشنز میں خدمات انجام دیں گے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس یونٹ کی تیاری سے نا صرف دہشت گردانہ کارروائیوں کا سدباب ہوگا بلکہ عوام کی حفاظت میں بھی اضافہ ہوگا، خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں گزشتہ برسوں کے دوران دہشت گرد عناصر نے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف حملے کیے لیکن پولیس فورس نے متعدد ڈرون حملوں کو ناکام بنایا، نئے یونٹ کے قیام کے بعد نا صرف موجودہ خطرات کا بروقت مقابلہ ممکن ہوگا بلکہ مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی بہتری آئے گی، یونٹ کی تشکیل صوبے میں عوامی تحفظ کو بڑھانے، سیکیورٹی اقدامات کو تیز کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv